نئی دہلی: سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر مفرور کاروباری وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی (Nirav Modi, Mallya and Choksi) کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02کروڑ روپے اور کے املاک میں سے 9317.17کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ان ملزمین کی ضبط کی گئی املاک کا ایک حصہ بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق ان لوگوں کی 18,170.02کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی تھی جس میں سے 9,371.17کروڑ روپے کی املاک بینکوں اور مرکزی حکومت کو منتقل کردی گئی ہیں۔