اردو

urdu

ETV Bharat / business

پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کے خلاف فرد جرم داخل - آئی این ایکس میڈیا منی لاونڈرنگ خبر

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آئی این ایکس میڈیا منی لاونڈرنگ معاملے میں پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کرتی کے خلاف فرد جرم داخل کیا ہے۔

پی  چدمبرم
پی چدمبرم

By

Published : Jun 3, 2020, 2:15 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے خلاف آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملہ میں فرد جرم داخل کیا ہے۔

پیر کے روز خصوصی جج اجے کمار کوہار کی عدالت میں پی چدمبرم ، ان کے بیٹے کرتی اور دیگر افراد کے خلاف پاس ورڈ سے محفوظ ای چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

جج نے ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ جب عدالت معمول پر کام کرنا شروع کردے تو چارج شیٹ کی ہارڈ کاپی فائل کریں۔

چدمبرم کے علاوہ، چارج شیٹ میں کرتی کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ایس ایس بھاسکر امن اور دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

چدمبرم کو گذشتہ برس 21 اگست کو آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گرفتار کیا تھا۔

اس کے بعد گذشتہ برس 16 اکتوبر کو ای ڈی نے انھیں منی لانڈرنگ سے متعلق ایک مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

پھر اس کے چھ دنوں کے بعد 22 اکتوبر2019 کو، عدالت عظمیٰ نے سی بی آئی کے ذریعہ دائر مقدمہ میں کانگریس کے سینئر رہنما کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

اس کے بعد پی چدمبرم کو گذشتہ برس 4 دسمبر2019 کو ضمانت مل گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details