اردو

urdu

ETV Bharat / business

یس بینک کے بانی رانا کپور سے ای ٹی کی تفتیش جاری

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) ہفتہ کے روز یس بینک کے بانی رانا کپور اور دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملے میں تفتیش کررہی ہے۔ افسران نے بتایاکہ کپور کو ہفتہ کے روز دوپہر کو ایجنسی کے دفتر میں لایا گیا۔

ed continues questioning yes bank founder rana kapoor
فائل فوٹو

By

Published : Mar 7, 2020, 8:53 PM IST

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کی رات ورلی علاقے میں 'سمندر محل' علاقے میں واقع رانا کے گھر کی تلاشی لی تھی اور اس سے سخت سوال و جواب کیے۔ انہوں نے کہا کہ کپور سے مزید تفتیش جاری ہے'۔

انہوں نے کہا کہ' کپور کے خلاف ڈی ایچ ایف ایل سے متعلق بدعنوانی کا مقدمہ ہے۔ کیونکہ بینک نے کمپنی کو دیا ہوا قرض غیر منافع بخش اثاثہ جات ( این پی اے) کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ کپور کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ ( پی ایم سی ایل) کے تحت کارروائی جاری ہے۔'

مرکزی تفتیشی ایجنسی کپور کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں رشوت کی شکل میں بعض کارپوریٹ اداروں کو دیے گئے قرضوں اور کچھ فنڈز کے سلسلے میں بھی رانا کے کردار کی تحقیقات کررہی ہے۔'

عہدیداروں نے بتایا کہ دیگر مبینہ بے ضابطگیاں بھی ایجنسی کی زیر تفتیش ہے، جس میں ایک معاملہ اترپردیش بجلی کارپوریشن میں پی ایف کے مبینہ دھوکہ دہی سے متعلق ہے'۔

سی بی آئی نے حال ہی میں اتر پردیش میں 2،267 کروڑ روپے کے ایمپلائز پرو ویڈنٹ فنڈ بدعنوانی کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے، جہاں بجلی شعبے کے ملازمین کی محنت کی کی کمائی کو دیوان ہاؤس فنانس کاپوریشن( ڈی ایچ ایف ایل) میں سرمایہ کاری کی گئی اس کی تفتیش جاری ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جمعرات کے روز یس بینک کی طرف سے 'بینک کی خرابی مالی حالت ' کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کی اس پابندی کے بعد اب کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر اپنے اکاؤنٹ سے 50 ہزار سے زیادہ رقم نہیں نکال سکتے۔ وہیں حکومت نے بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی تحلیل کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details