اردو

urdu

معیشت میں اصلاحات کے لیے آر بی آئی تیار: داس

آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے صنعتی تنظیم فکی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' بھارتی معیشت کو 21 ویں صدی میں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بننے کے امکانات اور مواقع کے مکمل استعمال کرنے کے لیے پالیسی جات ماحول بنائے گئے ہیں اور اس کے لیے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔'

By

Published : Sep 16, 2020, 8:09 PM IST

Published : Sep 16, 2020, 8:09 PM IST

Economic recovery likely to be gradual: RBI Guv Shaktikanta Das
Economic recovery likely to be gradual: RBI Guv Shaktikanta Das

نئی دہلی، 16: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر شکتی کانت داس نے معیشت میں اصلاحات کے لیے آر بی آئی کے تیار رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے آج کہا کہ بھارت میں بے حد امکانات ہیں۔ معیشت ضرور تیز رفتار سے بڑھے گی اور اس کے لیے ہر کسی کو مل کر اور وقت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر داس نے صنعتی تنظیم فکی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' بھارتی معیشت کو 21 ویں صدی میں ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بننے کے امکانات اور مواقع کے مکمل استعمال کرنے کے لیے پالیسی جات ماحول بنائے گئے ہیں اور اس کے لیے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔'

انہوں نے معیشت کو رفتار دینے والے عوامل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نئے مواقع کو بنانے کے لیے بھارت کے پاس بے حد امکانات ہیں۔ تعلیم میں انسانی وسائل اور صحت، پروڈکٹیوٹی، ایکسپورٹ، سیاحت اور فوڈ پروسیسنگ جیسے پانچ اہم عوامل ہیں جو قلیل مدت میں بھارت کی ترقی کو تیز رفتار دینے کے اہل ہیں'۔

مسٹر داس نے کہا تمام اشارے بتا رہے ہیں کہ اصلاحات مرحلہ وار ہوں گے کیونکہ معیشت کو دوبارہ کھولنے کی پہل کو کورونا وائرس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے صنعتوں سے تحقیق و ترقی میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کو عالمی سپلائی چین میں داخل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے'۔

آر بی آئی کے گورنر نے کہا کہ' بھارت کو عالمی زرعی ویلیو ایڈیشن چین کی جانب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے اشیائے خوردنی کی پیداواروں میں سے ایک ہونے کے باوجود عالمی چین میں بھارت بہت نیچے ہے۔ انہوں نے بھارتی فوڈ پروسیسنگ صنعت کو ابھرتی ہوئی صنعت قرار دیا۔'


انہوں نے کہا کہ سیاحت اور مہمان نوازی کا شعبہ کورونا کے سبب بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن اس میں جلد بہتری کی امید ہے۔ سیاحت کو ترقی کا انجن قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ’وی‘ شکل میں اضافہ ہوگا۔ سیاحت کے شعبے میں بھی روزگار کے بے حد امکانات ہیں۔
مسٹر داس نے کہا کہ' ابھرتے ہوئے شعبوں میں ایکسپورٹ بھی شامل ہے کیونکہ کووِڈ۔19 کے بعد دواؤں کے برآمد میں بسرعت اضافہ ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی آئی ٹی ہارڈ ویئر، الیکٹرک اپلائنس، الیکٹرانکس، ٹیلی کام اور آٹو موبائل بھی ہندوستانی ایکسپورٹ کو رفتار دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19 کے پیش نظر کیے گئے پالیسی جات فوری منصوبوں نے معیشت میں استحکام لانے کا کام کیا ہے اور اصلاحات کو اس سے تقویت ملی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details