اردو

urdu

ETV Bharat / business

پہلی کلاس سے 12 ویں تک کے لیے ہوں گے 12 چینل - آن لائن اور ڈیجٹیل تعلیم حاصل ہوگی

محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں میں آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کئی نئے قدم اٹھائے گئے ہیں جن میں ڈی ٹی ایچ چینلوں کے علاوہ ریڈیو، کمیونٹی ریڈیو اور پوڈ کاسٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

e-Vidya programme to online courses
پہلی کلاس سے 12 ویں تک کے لیے ہوں گے 12 چینل

By

Published : May 18, 2020, 10:37 AM IST

حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول اور کالج بند ہونے سے پڑھانی نہ ہونے کے سبب اب آن لائن اور ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ’پی ایم ای ودیا‘ کا منصوبہ بنایا ہے اور اس میں ملک کی سو یونیورسٹیوں کو شامل کیا ہے اور ہر جماعت کے لئے ایک چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ویڈیو

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یہاں پریس کانفرنس میں ’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کی منصوبہ بندی کے تحت ڈیجیٹل پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے جانکاری دی۔

فروغ انسانی وسائل کی ترقی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے بتایا کہ اسکولوں اور کالجوں میں آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کے لیے کئی نئے قدم اٹھائے گئے ہیں جن میں ڈی ٹی ایچ چینلوں کے علاوہ ریڈیو، کمیونٹی ریڈیو اور پوڈ کاسٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ سویم پربھا پلیٹ فارم، دکشا پلیٹ فارم اور ای پاٹھ شالہ کے استعمال کے ذریعہ طالب علموں کو پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 12 چینل شروع کئے جائیں گے اور پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت کے لئے ایک ایک چینل ہوگا۔ ان چینلوں پر صبح آٹھ بجے سے دو بجے یا شام سات بجے سے رات ایک بجے تک ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس علاوہ اسكائپ کی مدد سے طلبا کے ساتھ لائیو بات چیت بھی ہو گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹاٹا اسکائی ایئر ٹیل، ویڈیو کان، جیو ایپ کے ذریعے انہیں نشر کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے ملک کے 25 کروڑ اسکولی بچوں کو آن لائن اور ڈیجٹیل تعلیم حاصل ہوگی۔ نابینا اور قوت گویائی سے محروم بچوں کے لیے بھی آڈیو اور اشاروں کی زبان کے ذریعہ تعلیم دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی سب سے اعلی 100 یونیورسٹیوں میں آن لائن پڑھائی شروع کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ دکشا پلیٹ فارم پر 24 مارچ سے اب تک 6 کروڑ ہٹس ہو چکے ہیں اور 200 نئی ای بک بھی ڈالی گئی ہیں۔ سویم پربھا چینل سے ہر روز 4 گھنٹے نشریات کی جائیں گی۔ سویم پلیٹ فارم پر 16 مارچ سے اب تک 90 ہزار طلبا نے داخلہ لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details