گھریلو پروازوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچی
سرکاری اطلاع کے مطابق 18 ستمبر کو 1468 مسافر پروازیں روانہ ہوئیں جن میں 140122 مسافروں نے سفر کیا۔
نئی دہلی 19: گھریلو مسافر پروازوں کی تعداد جمعہ کو ڈیڑھ ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ مسافروں کی تعداد بھی 1.4 لاکھ سے زائد رہی۔
سرکاری اطلاع کے مطابق 18 ستمبر کو 1468 مسافر پروازیں روانہ ہوئیں جن میں 140122 مسافروں نے سفر کیا۔ شہری ہوابازی کے وزیرہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک ٹوئٹ میں یہ اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈین ایوی ایشن سیکٹر مسلسل بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔
کووڈ-19 وبا کے سبب حکومت نے 25 مارچ سے ملک میں سبھی طرح کی باقاعدہ پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔ گزشتہ 25 مئی سے ایک تہائی گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اب 60 فیصد تک مسافر پروازوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔