اردو

urdu

ETV Bharat / business

ڈی ایم آر سی کی اپیل مسترد، ریلائنس کو ملیں گے 2800 کروڑ روپیے

ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ڈی ایم آر سی کو بطور معاوضہ کے طور پر ریلائنس انفرا کو 2800 کروڑ روپے ادا کرنے تھے۔

DMRC to Pay Rs 2,800 Crore Plus Interest to Reliance Infra in Arbitral Award
ڈی ایم آر سی کی اپیل مسترد، ریلائنس کو ملیں گے 2800 کروڑ روپے

By

Published : Sep 9, 2021, 4:01 PM IST

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ریلائنس انفراسٹرکچر کو 2800 کروڑ روپے معاوضہ دینے والے ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جسٹس این ناگیشور راؤ کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے 2800 کروڑ روپے معاوضہ کے حکم کے خلاف دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی اپیل مسترد کر دی۔ عدالت نے ڈی ایم آر سی سے کہا ہے کہ وہ ریلائنس انفرا کو 2800 کروڑ روپے کے ساتھ ساتھ سود کی ادائیگی بھی کرے۔

یہ معاملہ 2008 میں ریلائنس افنرا اور ڈی ایم آر سی کے درمیان دلی ایئرپورٹ ایکسپریس کے سلسلے میں ہوئے معاہدے سے متعلق ہے۔ ریلائنس انفرا نے سنہ 2012 میں یہ معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق ڈی ایم آر سی کو بطور معاوضہ کے طور پر ریلائنس انفرا کو 2800 کروڑ روپے ادا کرنے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details