اردو

urdu

ETV Bharat / business

Resumption International Flights: بین الاقوامی پروازوں کے شروع کرنے کے فیصلے پر بریک

کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ سامنے آنے کے بعد سول ایوی ایشن Civil Aviation نے بین الاقوامی کمرشل پررواز کی خدمات کی بحالی کے فیصلے پر بریک لگادیا ہے۔

Directorate General of Civil Aviation postpones resumption of international flights indefinitely
بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے فیصلے پر بریک

By

Published : Dec 1, 2021, 7:54 PM IST

حکومت نے رواں ماہ سے بین الاقوامی ہوائی خدمات شروع کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ وبا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے اثرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں Resumption International Flights کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن Directorate General of Civil Aviation نے بدھ کے روز ایک سرکلر میں بتایاکہ کورونا کے نئے ویریئنٹ سامنے آرہی ہیں۔ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے کے ساتھ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کمرشیل بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی تاریخ کے حوالے سے مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 26 نومبر کو جاری ایک سرکلر میں بتایا تھا کہ کمرشل بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی 14 دسمبر کی آدھی رات تک بڑھادینے کی بات کہی تھی۔ وزارت شہری ہوا بازی کے ذرائع نے 15 دسمبر سے تجارتی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details