اردو

urdu

ETV Bharat / business

موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے امریکی سرمایہ کاروں کو دعوت - عالمی توانائی کے بازاروں کے مستحکم

قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر دھرمیندر پردھان نے بھارت کی ترقی کی کہانی میں بہت بڑے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے امریکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی-

Dharmendra Pradhan Invites US Investors To Seize Opportunity In India's Growth Story
Dharmendra Pradhan Invites US Investors To Seize Opportunity In India's Growth Story

By

Published : Jul 16, 2020, 6:28 PM IST

بھارت اور امریکہ اسٹریٹجک انرجی پارٹر شپ کی ہونے والی دوسری وزارتی سطح کی میٹنگ کے پیش نظر پٹرولیم، قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر دھرمیندر پردھان نے بدھ کے روز یوایس سکریٹری آف انرجی، ڈان برولٹے کے ساتھ یوایس۔ انڈیا بزنس کونسل ( یوایس آئی بی سی ) کے زیر اہتمام منعقد صنعتی سطح کی میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔ انہوں نے منگل کے روز یوایس۔ انڈیااسٹریٹجک انرجی پارٹرنرشپ( یوایس آئی ایس پی ای ) کے زیر اہتمام منعقد صنعتی سطح کی میٹنگ کی علیحدہ طور پر بھی صدارت کی۔

سکریٹری، وزارت برائے پٹرولیم اورقدرتی گیس ترون کپور، امریکہ میں بھارتی سفیر ترن جیت سندھو، حکومت ہند اور امریکی وزارتوں کے توانائی سے متعلق نمائندوں اور بھارتی اور امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی اس ورچوول میٹنگ میں شرکت کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران شری دھرمیند ر پردھان نے امریکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو نئے مواقع میں بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بھارتی اورامریکی کمپنیوں کے درمیان کچھ مشترکہ کوششیں کی گئی ہیں۔ لیکن یہ ان کی صلاحیت سے بہت کم ہے۔انہوں نے یوایس۔انڈیا انرجی پارٹنر شپ کی لچک کا تذکرہ کیا اوراسے ایک انتہائی پائیدار ستون قرار دیا ، جس پر انڈیا۔یو ایس اسٹریٹجک پارٹنر شپ برقرار ہے۔

پردھان نے کہا کہ ان چیلنج بھرے وقتوں میں بھی بھارت اور امریکہ باہمی تعاون سے کام کررہے ہیں۔ خواہ وہ عالمی توانائی کے بازاروں کے مستحکم کرنے کا معاملہ ہو یا پھر کووڈ-19 سے نمٹنے میں باہمی کوششوں کی بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس ہنگامہ خیز دنیا میں ایک مستقل چیز ہے اور وہ ہمیشہ رہے گی، وہ ہے ہماری باہمی شراکت داری کی طاقت۔

اسٹریٹجک انرجی پارٹنر شپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ قدرتی گیس کے شعبے میں باہمی تعاون کی نشاندہی ایک ترجیحی شعبے کے طور پر کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر نے بھارت کے توانائی شعبے میں ایل این جی بنکرنگ، ایل این جی آئی ایس اوکنٹینر ڈیولپمنٹ، پیٹرو کیمیکل، حیاتیاتی ایندھن اور کمپریسڈ حیاتیاتی گیس کے شعبے میں آنےوالے کئی نئے مواقع کا بھی ذکر کیا۔

پردھان نے بھارت میں دریافت اور پروڈکشن شعبے میں جاری دوررس تبدیلیوں اور اصلاحات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہو ں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں گیس سپلائی اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی ترقی سمیت قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے ساتھ ساتھ بھارت تیل اور گیس کی دریافت میں 118 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری دیکھے گا۔ کیونکہ بھارت تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے تیار ہے۔وزیر موصوف نے اگلے اواے ایل پی اور ڈی ایس ایف بولی راؤنڈ کے دوران کمپنیوں کو زیادہ سے زیادہ شرکت کی دعوت دی۔ انڈسٹری راؤنڈ ٹیبل کو بروقت بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں جو غوروخوض ہوا ہے، اس سے ہمیں صنعتی تناظر سے مفید معلومات ملیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details