سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بدھ کے روز کہا کہ' حکومت کی تین بڑی غلطیوں، نوٹ بندی، عجلب میں لائی جانے والی جی ایس ٹی اور بینکنگ کے شعبے پر دباؤ کی وجہ سے معیشت قابو سے باہر ہو چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھارتی معیشت میں مندی ہے'۔
بدھ کے روز شری رام کالج آف کامرس کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ' حکومت نے تین بڑی غلطیاں کیں۔ ان میں نوٹ بندی ایک تاریخی غلطی، عجلت میں لائی جانے والی اشیاء و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اور بینکاری کے شعبے پر دباؤ جیسی غلطیوں کی وجہ سے آج ہماری معیشت ٹوٹ رہی ہے'۔
چدمبرم نے کہا کہ' ہم لڑکھڑاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، اگر مغربی ایشیاء میں کوئی مسئلہ پیدا ہوتا یا امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ شروع ہوتا ہے تو کیا ہمارے پاس کوئی متبادل راستہ موجود ہے، یعنی کوئی پلان بی ہے؟'۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مارکیٹ نمو کی شرح کا 10 فیصد ہدف مقرر کیا ہے یہ 'مایوس کن' ہے۔ اصل نمو کی شرح حد سے پانچ فیصد ہوگی'۔
چدمبرم نے کہا 'شرح نمو گذشتہ چھ سہ ماہی میں گھٹی ہے۔ اگر ساتویں سہ ماہی میں بھی ایسا ہوتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ زوال جاری رہے گا۔ ہم ابھی بھی ایک سرنگ میں ہیں جہاں روشنی نہیں ہے۔ ہم خود ہی سرنگ میں ہی ہیں'۔