نئی دہلی: اس تنظیم نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک خط میں لکھا ہے کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس سے غیر منظم شعبے میں مزدوروں کے لیے معاش کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے اہل خانہ کو بھاری مالی بحران کا سامنا ہے۔ ایسی صورتحال میں حکومت مزدوروں کو 5000 روپے کی ایک اور امدادی قسط جاری کرے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ جن کارکنوں کو امداد کی رقم کی پہلی قسط نہیں ملی ہے، وہ دونوں قسط بیک وقت ادا کریں۔
کورونا وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے دہلی میں لاک ڈاؤن کی صورت میں، حکومت نے تعمیراتی کارکنوں کو پانچ ہزارروپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور دہلی بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی ورکرز ویلفیئر بورڈ نے رجسٹرڈ تقریباً دو لاکھ مزدوروں کے بینک اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کرا ئی ہے۔