اردو

urdu

ETV Bharat / business

ریستوراں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی - کھانا پیک کرواکر لے جاسکتے ہیں

کوروانا وائرس کے خطرے کے پیش نظر دہلی حکومت نے ریستوران میں بیٹھ کر کھانے پر روک دلگادی گئی ہے۔

Delhi restaurants to close till March 31
ریستوراں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی

By

Published : Mar 19, 2020, 7:57 PM IST

دہلی حکومت نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے بچاؤ کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جمعرات کو دارالحکومت کے سبھی ریستوراں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر روک لگادی ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے صحافیوں سے کہا کہ' راجدھانی کے سبھی ریستوراں میں 31 مارچ تک لوگوں کے بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اگرچہ لوگ کھانا پیک کرواکر لے جاسکتے ہیں۔'

ریستوراں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی

انہوں نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ریستوراں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لاپروائی برتنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ' دہلی کے سبھی سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی دارے 31 مارچ تک کے لیے بندکردئے گئے ہیں، سبھی تدریسی و غیر تدریسی ملازم گھر بیٹھ کر کام کریں انہیں ان اداروں میں انے کی ضرورت نہیں'۔

خیال رہے چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والا جان لیوا وائرس کی زد میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی زد میں آکر تقریباً 8600 اموات ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details