اردو

urdu

By

Published : Jan 6, 2022, 3:57 PM IST

ETV Bharat / business

Subramanian Swamy's Challenge To Air India Disinvestment: ایئر انڈیا کی سرمایہ کشی کے خلاف سبرامنیم سوامی کی عرضی خارج

بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے ایئر انڈیا Subramanian Swamy's Challenge To Air India Disinvestment کی سرماہ کشی کے خلاف اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ سودا ٹاٹا سنز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔

ایئر انڈیا کی سرمایہ کشی کے خلاف سبرامنیم سوامی کی عرضی خارج

دہلی ہائی کورٹ نے ایئر انڈیا سرمایہ کشی کے مطالبے سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ سبرمنیم سوامی کی Subramanian Swamy's Challenge To Air India Disinvestment عرضی جمعرات کو خارج کردی۔

چیف جسٹس ڈی این پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ نے عرضی خارج کی ہے۔ مسٹر سوامی نے گزشتہ برس اکتوبر میں اپنی درخواست میں مرکزی حکومت اور ٹاٹا سنز کے ساتھ 18,000 کروڑ روپے کے سودے میں من مانی اور بدعنوانی کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ یہ سودا مفاد عامہ کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ سودا ٹاٹا سنز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا۔

بی جے پی ایم پی نے الزام لگایا تھا کہ ٹاٹا اور ایک غیر ملکی کمپنی 'ایئر ایشیا‘جوائنٹ وینچر کے معاملے کی جانچ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کر رہی ہے۔ ایسے میں ٹاٹا کے ساتھ معاہدہ نامناسب ہے۔

سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا مرکزی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے اورسرمایہ کشی کو پالیسی ساز فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایئر انڈیا کو ہونے والے بھاری نقصان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details