اردو

urdu

ETV Bharat / business

دہلی میں ایک چوتھائی بجٹ تعلیم کے شعبے کے لئے مختص - دہلی بجٹ

سسودیا نے کہا کہ رواں برس دہلی حکومت اسکولوں میں حب الوطنی کے کورسز شروع کرے گی۔ دہلی میں پہلا سینک اسکول بھی کھولا جائے گا۔ دہلی میں ورچوئل ماڈل اسکول بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ 16377 تعلیمی شعبے کے لئے اور 9934 کروڑ روپے طبی شعبے کے لئے مختص کئے گئے۔

دہلی میں ایک چوتھائی بجٹ تعلیم کے شعبے کے لئے مختص
دہلی میں ایک چوتھائی بجٹ تعلیم کے شعبے کے لئے مختص

By

Published : Mar 9, 2021, 6:46 PM IST

دہلی حکومت نے منگل کے روز مالی سال 2021-22 کے لئے 69000 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا اور اگلے مرحلے میں اپنے سبھی مراکز پر سب کے لئے مفت کووڈ 19 ویکسین دستیاب کرانے کا اعلان کیا۔

نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ’حب الوطنی کے موضوع ‘ پر اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں طبی خدمات کی توسیع کے لئے 1293 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں اور 50 کروڑ روپے عام آدمی مفت کووڈ ویکسین اسکیم کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ سسودیا محکمہ خزانہ کا چارج سنبھال رہے ہیں۔

انہوں نے آئندہ مراحل میں تمام سرکاری اسپتالوں میں کووڈ ۔19 کا مفت ویکسینیشن کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عآپ حکومت چاہتی ہے کہ 2047 تک ہر فی کس آمدنی سنگاپور کے برابر ہو جائے ۔

سسودیا نے کہا کہ رواں برس دہلی حکومت اسکولوں میں حب الوطنی کے کورسز شروع کرے گی۔ دہلی میں پہلا سینک اسکول بھی کھولا جائے گا۔ دہلی میں ورچوئل ماڈل اسکول بھی شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کل بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ 16377 تعلیمی شعبے کے لئے اور 9934 کروڑ روپے طبی شعبے کے لئے مختص کئے گئے ۔

دہلی میں 500 فلیگ ماسٹ کے لئے 45 کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ آئندہ دو مالی برسوں میں تمام غیر مجاز کالونیوں میں پانی کی فراہمی کی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ دہلی میں خصوصی محلہ کلینک کھولے جائیں گے۔

مسٹر سسودیا نے کہا کہ آپ حکومت نے یوگ کو فروغ دینے کے لئے دہلی کی کالونیوں میں یوگا انسٹرکٹر کی تقرریوں کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ دہلی حکومت نے آرٹس ، ثقافت اور سیاحت کے شعبے کے لئے 521 کروڑ روپئے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بجٹ سیشن کا آغاز پیر کو صبح گیارہ بجے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے خطاب سے ہوا ۔ اس کے بعد مسٹر سسودیا نے سال 2020-21 کے لئے اقتصادی سروے پیش کیا۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details