اردو

urdu

By

Published : Feb 19, 2020, 3:15 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:29 PM IST

ETV Bharat / business

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنانے کا فیصلہ

حکومت نے پردھانمنتری فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنانے اور ملک میں 10 ہزار زرعی مصنوعات کی تنظیم (ایف پی او) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Decision to make Prime Minister crop insurance scheme a volunteer
پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنانے کا فیصلہ

یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت آج یہاں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے یہ معلومات نامہ نگاروں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ پردھانمنتری فصل بیمہ یوجنا کرانے والے کسانوں سے بینک بیمہ کی رقم میں سے قرض کی رقم پہلے ہی کاٹ لیتے تھے لیکن فصل بیمہ یوجنا کو رضاکارانہ بنائےجانے سے بینک ایسا نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے حوالے سے اور بھی بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کسانوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی اوز کا استعمال ملک میں بہت کامیاب رہا ہے اور حکومت ملک میں 10 ہزار ایف پی اوز قائم کرے گی اور ان تنظیموں کو چھ ہزار کروڑ روپے مہیا کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے سلسلے میں اور کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اس کا فائدہ کسانوں کو ملےگا۔انہوں نے کہا کہ ایف پی او کا استعمال ملک میں بہت کامیاب رہاہے اور حکومت ملک میں 10ہزار ایف پی او تشکیل دے گی اور دس تنظیموں کو چھ ہزارکروڑ روپے کی مدد دی جائےگی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details