اردو

urdu

ETV Bharat / business

گھریلو سطح پر سولر سیلز کی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملنے کا امکان - گھریلو طورپر تیار شدہ سولر

ایک بڑے فیصلے کے طورپر جس سے بھارت میں گھریلو سطح پر سولر سیلز کی مینوفیکچرنگ کو مزید فروغ حاصل ہونےکا امکان ہے،نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے آج گھریلو سطح پر تیار شدہ سولر پی وی سیل کے سلسلے میں ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Oct 21, 2019, 11:42 PM IST

یہاں یہ بات واضح رہے کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے متعد فلیگ شپ پروگرام مثلاً کُسم کے تحت گھریلو سطح پر تیار شدہ سولر پی وی سیلز کا استعمال کرنا لازمی ہے، تاہم یہ مشاہدہ کیا جارہا تھا کہ کچھ مینوفیکچرز سیمی ۔پروسیسڈ سولر پی وی سیلز درآمد کررہے ہیں (جس کو عام طورپر بلیو ویفر کہا جاتا ہے)اور اس کے ذریعے حتمی سولر پی وی سیلز تیار کررہے ہیں۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے وضاحت کی ہے کہ اگر منتشر سلیکون ویفر (جس کو عام طورپر بلیو ویفر کہا جاتا ہے) درآمد کیا جاتا ہے اور اس کو خام مٹیریل کی حیثیت سے بھارت ن میں سولر پی وی سیلز کی مینوفیکچرنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، تو اس طرح کے سولر پی وی سیلز نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی اسکیموں پروگراموں کے مقاصد کے لیے گھریلو طورپر تیار شدہ سولر پی وی سیلز کی حیثیت سے قابل قبول نہیں ہوں گے۔سولر پی وی سیل کو گھریلو سطح پر تیار شدہ صرف اسی صورت میں تسلیم کیا جائے گا ، جب اس کو پوری طرح سے بھارت میں مینوفیکچر کیاجائے گا اور اس کے لیے غیر منتشر سلیکون ویفر (جس کو عام طورپربلیک ویفر کہا جاتا ہے)کا استعمال کیا جائے ۔

امکان ہے کہ وزارت کے اس فیصلے سے بھارت میں سولر مینوفیکچرنگ کی ایک مضبوط بنیاد قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے جاری کیا گیا حکم نامہ اس سلسلے میں درج ذیل ہے:

'یہ حکم نامہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے نافذ کئے جارہے اسکیموں 'پروگراموں کے سلسلے میں ہے، جس کے تحت گھریلو سطح پر تیار شدہ سولر پی وی سیلز اورگھریلو سطح پر تیار شدہ سولر پی وی ماڈیولز کا استعمال لازمی ہے۔علاوہ ازیں یہ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ (ایس ای سی آئی)کے ذریعے مینوفیکچرنگ سے مربوط پی پی اے پہل کے سلسلے میں بھی ہے۔

ایک سولر پی وی سیل کو صرف اسی صورت میں گھریلو سطح پر تیار شدہ سمجھا جائے گا، جبکہ اس کی مینوفیکچرنگ بھارت میں غیر منتشر سلیکون ویفر (جس کو عام طورپر بلیک ویفر کہا جاتا ہے)کا استعمال کرکے کی گئی ہو اور وہ کسٹمز ٹیرف ہیڈ 3818 کے تحت قابل درج ہو اورغیر منتشر سلیکون ویفر کے ذریعے سولر پی وی سیلز کی مینو فیکچرنگ کے لئے درکار تمام پہل قدمیوں ؍پروسیسز کو ہندوستان میں انجام دیا گیا ہو۔

اگر منتشر سلیکون ویفر (جس کو عام طورپر بلیو ویفر کہا جاتا) کو درآمد کیا جاتا ہے اور پھر اس کو ہندوسان میں سولر پی وی سیلز کی مینوفیکچرنگ کے لئے خام مٹیریل کی حیثیت سے استعمال کیا جاتا ہےتو اس طرح کے سولر پی وی سیلز نئ اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی اسکیموں ؍پروگراموں کے مقاصد کے لئے گھریلو سطح پر تیار شدہ سولر پی وی سیلز کی حیثیت سے کوالیفائی نہیں کریں گے، کیونکہ وزارت کی اسکیموں اور پروگراموں کی مقاصد کے لئے گھریلو طورپر تیار شدہ سولر پی وی سیلز کا استعمال لازمی ہے۔

سولر پی وی سیلز کی مینو فیکچرنگ کے لئے ضروری ہے کہ ایس ای سی آئی کی مینوفیکچرنگ سے جڑے پی پی اے پہل کے تحت سہولت گاہ قائم کیا جائے اور اس کے تحت غیر منتشر ویفر کے ذریعےسولر پی وی سیلزکی مینوفیکچرنگ کی جانی چاہیے، جیسا کہ اوپر وضاحت کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details