اردو

urdu

ETV Bharat / business

'70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک، ای میل آئی ڈی سمیت صارفین کی نجی معلومات لیک' - Personal details leaked

70 لاکھ بھارتی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے فون نمبر اور ای میل آئی ڈی سمیت نجی معلومات ڈارک ویب پر گردش کررہی ہیں۔ انٹرنیٹ سیکیورٹی ریسرچ نے اس سلسلے میں معلومات دی۔

Data of 70 lakh Indian cardholders leaked on dark web
Data of 70 lakh Indian cardholders leaked on dark web

By

Published : Dec 9, 2020, 2:48 PM IST

نئی دہلی: ایک بھارتی نیوز ایجنسی آئی اے این ایس نے آن لائن اور ڈیجیٹل بینکنگ کے تعلق سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ ایجنسی کےمطابق ڈارک ویب پر 70 لاکھ سے زائد بھارتی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے ذاتی ڈیٹا لیک ہوگیا ہے۔ انٹرنیٹ سیکیورٹی کے ایک ریسرچ نے یہ معلومات دی ہے۔

لیک ہونے والی معلومات میں صارفین کے نام، فون نمبر، ای میل آئی ڈی سمیت صارفین کی سالانہ آمدنی وغیرہ شامل ہیں۔ سیکیورٹی کے رسرچر راجیش کھیر راجاہریا نے یہ دعوی کیا ہے۔ دعوے کے مطابق تقریباً 2 جی بی کا ایک ڈیٹا بیس لیک ہوا گیا ہے جس میں صارفین کے اکاؤنٹ کی تفصیلات سمیت تمام معلومات موجود تھی۔

راجاہریا نے کے مطابق مذکوہر ڈیٹا سنہ 2010 سے 2019 کے درمیان کا ہے، یہ ڈیٹا ہیکرز اور اسمگلرز کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا 'چونکہ یہ مالی اعداد و شمار ہے اس لیے ہیکرز اور اسمگلرز کے لیے یہ ڈیٹا بہت فائدہ مند ہے۔ اس کی مدد سے وہ صارفین پر بہت سے حملے کرسکتے ہیں۔'

راجاہریا نے کہا کہ یہ کسی تیسری پارٹی کے ذریعہ لیک ہوگئی ہے جس سے بینک نے کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لیک ڈیٹا میں تقریباً پانچ لاکھ کارڈ ہولڈرز کے پین نمبر بھی شامل ہیں۔ تاہم کیا 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا حقیقی تھایا نہیں یہ واضح نہیں ہے۔ راجاہریا نے خدشہ ظاہر کیا کہ کسی نے یہ ڈیٹا / لنک ڈارک ویب پر بیچا اور بعد میں یہ پبلک ہوگیا۔ فنانشل ڈیٹا انٹرنیٹ کا سب سے مہنگا ڈیٹا ہوتا ہے۔

اے ٹی ایم کارڈ کلوننگ کیا ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details