اردو

urdu

ETV Bharat / business

بیس ہزار کی تنخواہ سے کتنے نوکری پیشہ خوش ہوں گے؟ - کم از کم 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کی ضرورت

ملک کی بیشتر عوام 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر خوشی محسوس کر رہی ہے۔ یکم فروری کو پیش کیے جانے والے مرکزی بجٹ سے قبل سی ووٹر سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے۔

CVoter Budget Tracker findings showing that people are unhappy
علامتی تصویر

By

Published : Jan 30, 2020, 11:19 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:26 PM IST

سروے کے مطابق بیشر افراد کا خیال ہے کہ اوسط معیار زندگی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لیے انہیں سالانہ 4.3 لاکھ روپے تک کی ٹیکس سے مستثنی آمدنی چاہیے۔ جبکہ اس وقت صرف ڈھائی لاکھ روپے تک کی آمدنی کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 10 برسوں سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ چار لاکھ روپے تک کی آمدنی کرنے والوں کو انکم ٹیکس میں رعایت دی جانی چاہیے۔

غور طلب ہے کہ سی ووٹر نامی ایجنسی سنہ 2010 سے مسلسل بجٹ پر اسی طرح کا سروے کر رہی ہے۔ اس بار ملک بھر سے 4292 افراد سے بات چیت کی گئی۔

اس دوران 51 فیصد لوگوں نے کہا کہ ' 4 لوگوں پر مشتمل خاندان کے لیے اوسطاً معیار کی زندگی گزارنے کے لیے کم از کم 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کی ضرورت ہے، جبکہ 23.6 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ چار افراد پر مشتمل خاندان چلانے کے لیے 20 سے 30 ہزار روپے تنخواہ ہونی چاہیے۔'

جبکہ سنہ 2019 میں 50.2 فیصد لوگوں نے ماہانہ اوسطا 20 ہزار روپے آمدنی کو مناسب سمجھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چار افراد کے کنبے میں ہر فرد کے لیے ماہانہ پانچ ہزار روپے رکھنا ضروری ہے۔

اگر دیکھا جائے تو پانچ ہزار روپے صرف بنیادی ضروریات جیسے کھانے، رہائش اور لباس کی تکمیل میں خرچ ہوں گے۔ پھر یہ سنجیدہ سوال ہے کہ دوسری ضروریات جیسے تعلیم، صحت، معاشرتی تحفظ سمیت دیگر ضروریات کو کس طرح پورا کیا جائے گا؟

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details