وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں واضح کیا کہ نئے بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لگانے کی تجویز ملک میں کرپٹو کرنسی کو ریکوگنائز کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کو ریکوگنائزکرنا یا نہ کرنا ایک الگ معاملہ ہے اور اس پر مخصوص رائے کی بنیاد پرفیصلہ کیا جائے گا۔ FM Nirmala Sitharaman on Cryptocrrency
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ 2022-23 پر ایوان میں عام بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمائے ہوئے منافع پر ٹیکس لگانا ہمارا عالمی حق ہے‘‘۔ اس معاملے میں اپوزیشن کے بعض اراکین کی تنقید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم کرپٹو لین دین سے حاصل ہونے والے منافع پر ٹیکس نہ لگائیں۔
ایوان میں اپوزیشن کے لیڈرملکارجن کھڑگے نے وزیر خزانہ کی تقریرکے دوران کھڑے ہو کرکہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پر براہ راست بات کریں، ریزرو بینک کے سربراہ نے کہا ہےکہ لوگ کرپٹو کرنسی میں جوکھم (خطرے) دیکھ کر پیسہ لگا سکتے ہیں۔