اردو

urdu

ETV Bharat / business

Chada Venkat Reddy Rection on Budget: بجٹ سے تلگو ریاستوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: چاڈاوینکٹ ریڈی

سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈاوینکٹ ریڈی نے بجٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس بجٹ سے تلگو ریاستوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ Chada Venkat Reddy Criticized The Union Budget 2022

بجٹ سے تلگو ریاستوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا: چاڈاوینکٹ ریڈی

By

Published : Feb 5, 2022, 4:12 PM IST

سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری چاڈاوینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ کارپوریٹ شعبہ کے لیے مکمل طور پر فائدہ مندہے۔ Chada Venkat Reddy Criticized The Union Budget 2022

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع ہیڈکوارٹر میں سی پی آئی کے دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بجٹ سے تلگو ریاستوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر تلنگانہ اور آندھراپردیش سے کیے گئے وعدوں پر یہ بجٹ خاموش ہے۔'

انہوں نے کہاکہ غریب و متوسط طبقے کے افراد کو اس بجٹ سے فائدہ نہیں پہنچے گا۔'

انہوں نے دستور میں تبدیلی سے متعلق وزیر اعلی کے ریمارکس پر سوال کیا کہ آئین کو تبدیل کرنے کا کیا فائدہ؟'

انہوں نے کہاکہ مرکز نے پہلے ہی زیادہ تر سرکاری کمپنیوں کو فروخت کر دیا ہے جن میں ایل آئی سی اب شامل ہو گئی ہے، قبل ازیں ایئر انڈیا کو فروخت کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details