اردو

urdu

ETV Bharat / business

دفاع اور معاشی کمزوری کے باعث بھارت طاقتور ممالک کی صف سے باہر؟ - بھارت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی کی صلاحیت کھودی

لوئی انسٹی ٹیوٹ ایشیا پاور انڈیکس 2020 کے مطابق سنہ 2019 میں بھارت کا پاور اسکور 41.0 تھا جو سنہ 2020 میں گھٹ کر 39.7 ہوگیا ہے۔ اس لسٹ میں جس ملک کا اسکور 40 یا اس سے زیادہ ہوتا ہے اس دنیا کی کیمائی طاقتور سمجھا جاتا ہے۔

covid has pushed india much behind china in global power race report
covid has pushed india much behind china in global power race report

By

Published : Oct 20, 2020, 9:32 PM IST

بزنس ڈیکس ای ٹی وی بھارت: آسٹریلیا میں قائم بین الاقوامی ادارے لوئی انسٹی ٹیوٹ کے رپورٹ کے مطابق بھارت ایشیا پیسفک کے چار بڑے ممالک میں شامل ہونے کے باوجود بڑی طاقتوں کی صف سے باہر ہے۔

آسٹریلیا میں قائم بین الاقوامی ادارے لوئی انسٹی ٹیوٹ نے 2020 کے لیے ایشیا کا پاؤر انڈیکس جاری کیا ہے جس میں بھارت نے گذشتہ برس کے مقابلے 40 پوائنٹ کم حاصل کیے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈو پیسفک سبھی ممالک کے درمیان بھارت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی کی صلاحیت کم ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے آنے والے برسوں میں بھارت کے لیے چین کو پیچھے چھوڑنا مشکل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں آبادی و دیگر حالات کے اعتبار سے بھارت چین کا مقابلہ کرسکتا ہے لیکن بدلتی صورت حال کے پیش نظر بھارت چین کے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتا۔ رپورٹ میں کہا کہ گیا کہ' ایشیائی ممالک جہاں ایک برس کے مقابلے کم طاقتور ہوئے ہیں، وہیں چین کورونا کے بعد سے اقتصادی اعتبار سے زیادہ مضبوط ہورہا ہے۔

لوئی انسٹی ٹیوٹ ایشیا پاور انڈیکس 2020 کے مطابق سنہ 2019 میں بھارت کا پاور اسکور 41.0 تھا جو سنہ 2020 میں گھٹ کر 39.7 ہوگیا ہے۔ اس لسٹ میں جس ملک کا اسکور 40 یا اس سے زیادہ ہوتا ہے اس دنیا کی کیمائی طاقتور مانا جاتا ہے، گذشتہ برس بھارت اس لسٹ میں تھا لیکن رواں برس تھوڑے پوئنٹ کی کمی کی وجہ سے اس فہرست سے باہر ہوگیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق خطے پر بھارتی اثر رسوخ میں بھی کمی کی بات کہی گئی ہے۔ جس کے مطابق ماضی میں بھارت کے زیر اثر نیپال میں اب چین اس سے کئی گنا زیادہ بارسوخ ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو اپنے حالات کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔

اس کے علاوہ ایشیاء پاور انڈیکس نے یہ بھی ظاہر کیا کہ ویتنام، آسٹریلیا اور تائیوان صرف تین ممالک تھے جنہوں نے 2020 میں اچھی کار کردگی کا مظاہر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details