اردو

urdu

ETV Bharat / business

کووڈ ۔19: انشورنس سے متعلق بیداری بڑھی: سروے - آن لائن انشورنس مارکیٹ پلیس پالیسی بازار ڈاٹ کام

سروے میں شامل 51 فیصد لوگوں نے اپنے کنبے کے لیے انشورنس خریدنے کے بارے میں سوچا ہے، جبکہ 80 فیصد کے بقول انہیں وبائی بیماری کے دوران بیمہ لینے کی اہمیت کا پتہ چل گیا۔

Covid-19 pandemic: People are more aware about insurance Survey
Covid-19 pandemic: People are more aware about insurance Survey

By

Published : Jun 10, 2020, 8:05 PM IST

گروگرام: کووڈ ۔19 کی وجہ سے بھارت میں انشورنس کے تعلق سے بیداری میں اضافہ ہورہا ہے۔ وبا کے دور کے دوران لوگوں نے اپنی نجی معاشی حالت پر کافی حد تک قابو پالیا ہے، لیکن وہ اپنے کنبہ کی صحت کو لاحق خطرے سے پریشان ہے۔ اس کی وجہ سے اب صحت اور زندگی کی انشورنس کی اہمیت پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ یہ معلومات ایک سروے میں سامنے آئی ہیں۔

سروے میں شامل 51 فیصد لوگوں نے اپنے کنبے کے لیے انشورنس خریدنے کے بارے میں سوچا ہے، جبکہ 80 فیصد کے بقول انہیں وبائی بیماری کے دوران بیمہ لینے کی اہمیت کا پتہ چل گیا۔

آن لائن انشورنس مارکیٹ پلیس پالیسی بازار ڈاٹ کام کے ذریعہ صارفین کے مابین کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر تین میں سے ایک شخص کو یقین ہے کہ وہ اگلے 12 مہینوں تک اپنے گھریلو اخراجات پورے کرسکے گا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں نے اگلے چند مہینوں کے لیے کافی بچت کی ہے اور وہ کوئی بھی خرچ بہت سوچ سمجھ کر کریں گے'۔

یہ آن لائن سروے پالیسی بازار ڈاٹ کام کے 14،624 صارفین پر کیا گیا تھا، جس نے کووڈ۔19 وبا کے دوران لوگوں کی گھریلو معاشی حالت ان کی سرمایہ کاری اور انشورنس کو سمجھنے کی کوشش کی تھی۔

اس سروے میں شامل صرف 15 فیصد لوگوں کو یہ خدشہ ظاہر ہوا کہ شاید ان کے پاس رقم نہ ہو۔ اسی دوران 19 فیصد افراد اپنی ملازمتیں باقی رہنے سے پریشان تھے۔

سروے کے نتائج کے بارے میں پالیسی بازار ڈاٹ کام کے سی ای او سربویر سنگھ نے کہاکہ' سروے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس کووڈ۔ 19 کے دور میں لوگوں کی مالی منصوبہ بندی کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں انشورنس کے بارے میں بیدار میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جبکہ آج بھی ملک میں انشورنس کا احاطہ کرنے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے۔'

سروے میں لوگوں سے یہ بھی پوچھا گیا کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مختلف آپشنز میں سرمایہ کاری کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟ اس کے جواب میں 47 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں اس بار سرمایہ کاری کرنا اور مناسب منافع حاصل کرنے کے لیے صحیح لگتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارتیوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اگر اسٹاک مارکٹ سنگین بحران یا وبا میں پڑ جاتی ہے تو وہ بعد میں اچھا منافع دیتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details