اردو

urdu

ETV Bharat / business

سی ایس کے امتحانات کے لیے ملک بھر میں 45 نئے مراکز - ں کمپنی سیکریٹری امتحانات کے لیے ملک بھر میں 45 نئے امتحانی مراکز

آئی سی ایس آئی کے صدر آشیس گرگ نے بتایا کہ صحت اور محفوظ ماحول مہیا کرنے کی کوشش میں کمپنی سیکریٹری امتحانات کے لیے ملک بھر میں 45 نئے امتحانی مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایس امتحان دسمبر 21 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوں گے۔

COVID-19: ICSI adds 45 new centres for CS exams on December

By

Published : Sep 22, 2020, 8:17 PM IST

نئی دہلی: انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی)نے کووڈ -19 وبا کے پیش نظر دسمبر میں ہونے والے کمپنی سکریٹری(سی ایس)کے امتحانات کے لیے پورے ملک میں 45 نئے مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی ایس آئی کے صدر آشیس گرگ نے منگل کو بتایا کہ ان نئے مراکز کے کھلنے سے امتحانات کے لیے موجودہ 172 مراکز میں بھیڑ کو روکا جاسکے گا۔ ساتھ ہی 'فاونڈیشن، ایگزیکٹیو اور فروفیشنل'کورسیز کے تقریباً ایک لاکھ امیدواروں کو سی ایس امتحان دینے میں آسانی ہوگی۔کووڈ-19 وبا کے پیش نظر امتحانات منعقد کرنے کے لیے حکومت کے رہنما اصولوں کے مطابق ہی امتحان منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ صحت اور محفوظ ماحول مہیا کرنے کی کوشش میں کمپنی سیکریٹری امتحانات کے لیے ملک بھر میں 45 نئے امتحانی مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ایس امتحان دسمبر 21 سے 30 دسمبر تک منعقد ہوں گے۔

مسٹر گرگ نے بتایا کہ 45 مراکز میں سے 19 مرکز نئے شہروں میں کھولے جائیں گے اور بقیہ 26 مرکز بھونیشور، کولکاتہ، حیدرآباد، بنگلور، چنئی، نوی ممبئی، تھانے اور ممبئی جیسے موجودہ امتحانی مراکز کے مختلف علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔

دسمبر 2020 میں حصہ لینے والے ایسے سبھی طلبہ جو پہلے سے منتخب مراکز کے مقام پر نیا مرکز منتخب کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے نئے امتحانی مراکز کے انتخاب اور تبدیلی کی سہولت 26 ستمبر سے نو اکتوبر 2020 تک دستیاب ہوگی۔ یہ سہولت ایسے سبھی طلباء کو امتحانی مراکز کے ایک مرتبہ کی تبدیلی کے لیے مفت دستیاب ہوگی۔ نئے اضافی مراکز کی فہرست انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details