اردو

urdu

ETV Bharat / business

کووڈ۔19: ٹیکسی سیکٹرز سے 20 لاکھ لوگ بے روزگار

بس اینڈ کار آپریٹرز کنفیڈریشن آف انڈیا (بی او سی آئی) نے دعوی کیا ہے کہ 15 لاکھ بسز، میکسی ٹیکسیز اور 11 لاکھ سیاحی ٹیکسیز تقریباً ایک کروڑ روزگار فراہم کرتی ہے۔ اور اب انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

COVID-19 has led to 20 lakh job losses in bus, taxi sector; more on anvil: BOCI
COVID-19 has led to 20 lakh job losses in bus, taxi sector; more on anvil: BOCI

By

Published : Jun 22, 2020, 3:49 PM IST

نئی دہلی: بس اور کار آریٹروں کی تنظیم بی او سی آئی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بس و ٹیکسی کے شعبے میں تقریبا 20 لاکھ افراد اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اتنے مزید لوگوں کے سامنے روزگار کا خطرہ ہے۔

بس اینڈ کار آپریٹرز کنفیڈریشن آف انڈیا (بی او سی آئی) نے دعوی کیا ہے کہ 15 لاکھ بسز، میکسی ٹیکسیز اور 11 لاکھ سیاحی ٹیکسیز تقریباً ایک کروڑ روزگار فراہم کرتی ہے۔ اور اب انہیں مسائل کا سامنا ہے۔

تنظیم کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں نجی آپریٹرز کو ٹیکس سے راحت کے علاوہ قرضوں میں سود سے نجات کے لیے حکومت سے مدد کی امید ہے۔ کیونکہ وبا نے انہیں بند ہونے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔'

بی او سی آئی کے صدر پرسانہ پٹوردھن نے ایک نیوز ایجنسی کو بتایاکہ' ہماری 95 فیصد گاڑیاں لاک ڈاؤن کے دوران سڑک سے دور تھیں۔ بہت کم بسیں کمپنی کے معاہدوں کے لیے چلتی تھیں، جبکہ کچھ نقل مکانی کرنے والے مہاجر مزدوروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ' کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ممبر آپریٹرز ملازمین کو تنخواہ دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا' ایک کروڑ لوگوں میں سے کم از کم 30-40 لاکھ افراد اپنی ملازمت سے محروم ہوجائیں گے۔ 15-20 لاکھ افراد پہلے ہی اپنی ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں۔ باقی لوگوں کی ملازمت بھی خطرے میں ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details