نئی دہلی: مینوفیکچرز سیکٹرز اور ان پٹ خریداری تیز ہونے کی وجہ سے دسمبر میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی درج کی گئی۔ یہ معلومات پیر کے روز جاری کردہ ماہانہ سروے سے ملی ہے۔
گذشتہ برس کئی مہینوں تک کاروبار بند رہنے کے بعد اب صنعت کار اپنا اسٹاک بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پیداوار اور ان پٹ خریداری تیز کررہے ہیں۔
آئی ایچ ایس مارکیٹ نے پیر کے روز انڈیا مینوفیکچرنگ سیکٹر کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) جاری کیا ہے۔ دسمبر 2020 میں یہ 56.4 رہا، جبکہ نومبر 2020 میں یہ 56.3 سے تھوڑا زیادہ ہے۔ یہ مسلسل پانچواں مہینہ ہے جب مینوفیکچرنگ کا پی ایم آئی 50 پوئنٹز سے اوپر ہے۔
اگر پی ایم آئی 50 سے زیادہ ہو تو یہ مینو فیکچرنگ سرگرمیوں میں تیزی کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح اگر پی ایم آئی 50 پوئنٹز سے کم ہے تو مینو فیکچرنگ میں نرمی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔