اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقیاتی ایجنسی 'انک ٹاڈ' نے کہا ہے کہ رواں برس کورونا وائرس پھیلنے سے عالمی معیشت کو دو ٹریلین کا نقصان ہو سکتا ہے۔
ایجنسی نے متنبہ کیا ہے کہ یہ وبا بعض ممالک میں کساد بازاری کا باعث بنے گی اور عالمی شرح نمو گھٹ کر 2.5 فیصد سے کم رہ جائے گئی۔ ابتدائی منفی منظرنامے میں عالمی معیشت کو 2000 ارب ڈالر تک کے نقصان کی بات کہی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے ٹویٹر ہینڈل میں کہا گیا ہے' رواں برس کورونا وائرس پھیلنے سے عالمی معیشت کو 2000 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔ انک ٹاڈ حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کو ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی جائے'۔ حالانہ اگر حالت بد سے بدتر تک نہیں ہوئے تو نقصان کچھ کم ہو سکتا ہے۔'