ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر بھارتی ریلوے نے 84 جوڑی ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔ یہ ٹرینیں 20 مارچ اور 31 مارچ 2020 کے درمیان منسوخ رہیں گی۔
اس سلسلے میں دیر رات ریلوے حکام نے یہ لیا فیصلہ لیا۔ ریلوے نے کہا ہے کہ سفر کی بکنگ کم ہونے کی وجہ سے یہ ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔'
مجموعی طور پر اب تک تمام زونوں میں 155 جوڑے مسافروں اور دیگر ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
ریلوے نے واضح کیا ہے کہ منسوخ شدہ ٹرین کی ٹکٹ پر مسافروں سے کوئی چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔ تمام مسافروں کو 100 فیصد ادا کیا جائے گا۔ ریلوے کے مطابق اس سلسلے میں مسافروں کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا ہے۔'
خیال رہے چین کے صوبے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والا جان لیوا وائرس کی زد میں دنیا کے 150 سے زائد ممالک آ چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی زد میں آکر تقریباً 8600 اموات ہو چکی ہیں۔