سینسیکس 708.68پوائنٹ یعنی 2.07فیصدگرکر 33,538.37پوائنٹ پر اور نفٹی 214.15پوائنٹ یعنی 2.12فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 9,902پوائنٹ پر آگیا جو دونوں کی یکم جون کے بعد کی نچلی سطح ہے۔ تین ہفتہ سے زیادہ وقت بعد بازار میں اتنی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس اور انفوسس جیسی قدآور کمپنیاں میں فروخت سے بازار پر شروع سے ہی دباو رہا۔ دن بڑھنے کے ساتھ ساتھ گراوٹ بڑھتی گئی۔