اردو

urdu

ETV Bharat / business

ہفتہ کے آخر تک اقتصادی پیکج کا اعلان متوقع - coronavirus crisis economic package to be announced soon

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے گذشتہ روز کہا تھا کہ مختلف وزارتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور جلد ہی راحتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

Coronavirus crisis: Economic package to be announced soon
فائل فوٹو

By

Published : Mar 25, 2020, 11:49 PM IST

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن سے نپٹنے کے لیے کیے گئے 21 دن کے لاک ڈاون کے پیش نظر اقتصادی سرگرمیوں کو رک جانے سے متاثرہ صنعتوں اور کاروبار کے لیے ہفتہ کے آخر تک دو لاکھ کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیے جانے کی امید ہے۔

اس سلسلہ میں ذرائع نے بدھ کو کہاکہ' وزارت خزانہ مختلف وزارتوں کے صلاح و مشورہ کررہی ہے اور راحت پیکج تیار کرنے کا کام جاری ہے۔'

ذرائع نے کہاکہ اس کام میں وزیراعظم دفتر، وزارت خزانہ اور ریزرو بینک آپس میں بھی غورو خوض کررہے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کل کہا تھا کہ مختلف وزارتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور جلد ہی راحتی پیکج کا اعلان کیا جائے گا'۔

اس درمیان اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کو کہاکہ وزارت خزانہ یہ کام کررہا ہے اور جب اس طرح کا مسئلہ آتا ہے تو اقتصادی شعبہ پر اثر پڑتا ہے جس سے نپٹنے اور باہر نکلے کے اقدامات کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ 1.5لاکھ کروڑ روپے سے لیکر دو لاکھ کروڑ روپے تک کے راحتی پیکج کی تیاری چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details