کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر گوتم بود نگر ضلع انتظامیہ نے الرٹ جاری کیا ہے اور یہاں واقع ایک ہزار سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو کورونا وائرس الرٹ نوٹس دیا گیا ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر گوتم بود نگر انوراگ بھاگو نے بتایا کہ نوٹس میں تمام کمپنیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ اگر ان کا کوئی ملازم بیرون ملک گیا ہے تو، ان کی بھارت واپسی پر محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے'۔
سی ایم او نے بتایا کہ تحقیقات میں ایران، سنگاپور، چین سمیت 13 ممالک کے لوگوں کو بھارت واپس لوٹ نے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ چین، جاپان، کوریا، اٹلی اور جرمنی کی بہت ساری مشہور کمپنیاں نوئیڈا میں واقع ہے۔
واضح رہے کہ کورونو وائرس کے خوف کے بعد منگل کو نوئیڈا میں انگریزی میڈیم کا ایک بڑا اسکول بند کردیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے ایک کورون وائرس سے متاثرہ مریض نے گذشتہ ہفتے اس علاقے میں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ جس میں اس کے بچے اور دیگر اسکول کے ساتھی بھی موجود تھے۔'
خیال رہے کہ کوروناوائرس کی معلومات سب سے پہلے دسمبر2019 میں ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل اس کی کبھی شناخت نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اس وائرس کا تعلق اکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم یا سارس سے ہے جو سنہ 2002-2003 میں تین بھارتیوں سمیت 774 افراد کی جان لینے کا باعث بنا تھا۔