بیرون ملک سے دال منگانے میں ہو رہی تاخیر کے پیش نظر صارفین امور کے محکمہ نے وزارت تجارت کو اس درآمد کی مدت ایک مہینے بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔
صارفین امور کے محکمہ نے ضروری اشیاء کی قیمت اور دستیابی کے جائزے کے بعد دالوں کی درآمد کی مدت 31 اکتوبر 2019 سے بڑھا کر30 نومبر 2019 کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ملک میں دالوں کی پیداوار میں حالیہ برسوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے لیکن مانگ اور فراہمی کے درمیان معمولی فرق کی وجہ سے محدود مقدار میں دالوں کی درآمد کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمت بڑھنے سے خوردہ مہنگائی میں اضافہ درج کیا گیا، پیر کے روز جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں خوردہ مہنگائی 3.99 فیصد درج کی گئی ، جبکہ گذشتہ ماہ اگست میں یہ مہنگائی 3.28 فیصد درج کی گئی تھی۔