اردو

urdu

ETV Bharat / business

مارچ میں خوردہ مہنگائی میں 5.52 فیصد اضافہ - food prices soar

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2021 میں خوردہ مہنگائی 5.52 فیصد درج کیا گیا۔

Consumer inflation rises to 5.52% as food prices soar
Consumer inflation rises to 5.52% as food prices soar

By

Published : Apr 12, 2021, 8:20 PM IST

نئی دہلی: مارچ 2021 میں قیمتیں سخت رہنے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے خوردہ قیمتوں پر مبنی ریٹیل مہنگائی میں 5.52 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق فروری 2021 میں یہ اضافہ 5.03 فیصد درج کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2021 میں گوشت اور مچھلی کی قیمت میں 15.09 فیصد، انڈے کی قیمت میں 10.60 فیصد، دودھ اور دودھ کی مصنوعات میں 2.24 فیصد، تیل اور روغن میں 24.92 فیصد، پھلوں میں 7.86 فیصد، دالوں میں 13.25 فیصد اور مصالحہ جات میں 6.72 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب موٹے اناج کی قیمتوں میں 0.69 فیصد، چینی میں 0.53 فیصد اور سبزیوں کی قیمتوں میں 4.83 فیصد کی کمی درج ہوئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details