نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر 'فیول ٹیکس-جی وی' ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ' ملک کے عام عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے۔ پارٹی ترجمان رندیپ سورجے والا نے دعوی کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے گذشتہ ساڑھے چھ برسوں میں عوام سے پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں 21.50 لاکھ کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا 'فیول ٹیکس-جی وی مودی حکومت ملک کے عوام کے لیے لعنت ہے۔ انہوں نے کہا کہ' مئی 2014 سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر 21.50 لاکھ کروڑ کی لوٹ کی ہے۔ لہذا بی جے پی کا نیا نام 'خوف ناک جن لوٹ پارٹی' ہے۔'
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہا 'مسلسل 11 دنوں سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ یکم مئی 2019 کے بعد اب تک پیٹرول کی قیمتوں میں 15.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 15.33 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا چکا ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں پیٹرول 100 روپے اور ڈیزل 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ عام عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم کے پاس صرف ایک نعرہ ہے - 'ہم دو، ہمارے دو' 'ڈیزل 90 ، پیٹرول سو'۔
سرجے والا نے کہاکہ 'شرمناک بات یہ ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس لگا کر کھلی ڈکیتی کو مسلط کرنے کے باوجود، بی جے پی حکومت اس کا الزام کانگریس پر ڈالر اپنا پیچھا چھڑانا چاہتی ہے۔'
پیٹرول کی قیمتوں میں 26 فیصد اضافہ