پیوش گوئل نے منگل کو یہاں ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے’ایز آف ڈوئنگ بجنس‘ اور ’ایز آف لونگ‘کے ساتھ خودکفیل ہندوستان مہم سے یہ حصولیابی حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا،’’ انویسٹ انڈیا کو بہت بہت مبارک باد۔‘‘
مرکزی حکومت کے انویسٹمنٹ انڈیا مہم کو اقوام متحدہ کی تنظیم یواین سی ٹی اے ڈی نے’یواین انویسٹمنٹ پروموشن ایوارڈ 2020‘ کافاتح قراردیا ہے۔ انویسٹ انڈیا کویہ انعام دینے کا اعلان 7 دسمبر کو جینیوا میں منعقدہ ایک پروگرام میں کیا گیا۔