اردو

urdu

ETV Bharat / business

'جی ڈی پی کے تعلق سے بی جے پی غلط ڈیٹا فراہم کررہی ہے'

کانگریس سینئر رہنما آنند شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی پی شرح نمو کے تعلق سے کہا کہ' بی جے پی غلط ڈیٹا فراہم کررہی ہے'۔

By

Published : Mar 1, 2020, 12:04 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 12:40 AM IST

Cong attacks Centre over economy; claims GDP at 3.7% not 4.7%
'جی ڈی پی کے تعلق سے بی جے پی غلط ڈیٹا فراہم کررہی ہے'

کانگریس نے ہفتے کے روز اقتصادی شعبے میں مرکزی کارکردگی پر شدید نکتہ چینی کی اور مودی حکومت پر الزام لگایا کہ مرکز نے سیاسی مفاد کے خطر جی ڈی پی کے اعداد شماری میں ہیرا پھیری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' تیسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.7 فیصد نہیں بلکہ 3.7 فیصد ہے۔ اس سلسلے میں حکومت غلط ڈیٹا فراہم کررہی ہے۔'

متعلقہ ویڈیو

خیال رہے کہ رواں مالی برس کی تیسری سہ ماہی کی جی ڈی پی شرح نمو گذشتہ جاری کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) 2019-20 کی تیسری سہ ماہی (اکتوبر۔ دسمبر) کے دوران 4.7 فیصد رہی۔ جس پر کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے حکومت اعداد شمار کے تعلق سے کچھ سوالات پوچھے۔'

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی برس کی اکتوبر سے دسمبر کی سہ ماہی میں بھارت کی معاشی شرح نمو 4.7 فیصد رہی جو قریب سات برس کی کم ترین سطح ہے۔ شرح نمو کا یہ اعداد و شمار سنہ 2012۔12 جنوری۔ مارچ کی سہ ماہی کے بعد سب سے کم ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 12:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details