نئی دہلی: نیشنل گرین اتھارٹی (این جی ٹی) نے دہلی۔این سی آر میں 9 نومبر کی آدھی رات سے 30 نومبر کی آدھی رات تک ہر قسم کے پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
این جی ٹی کے چیئر پرسن جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی میں بنچ نے یہ بھی واضح کیا کہ پابندی کا اطلاق ملک کے ہر شہر اور قصبے پر ہوگا جہاں نومبر کے مہینے میں (گذشتہ برس کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق) ہوا کا معیار خراب ہے یا اس سے اوپر ہے۔
بینچ نے کہا کہ ایسے شہروں یا قصبوں میں جہاں ہوا کا معیار درمیانے درجے سے نیچے یا اس سے نیچے ریکارڈ کیا جاتا ہے، صرف سبز پٹاخے ہی فروخت کیے جاسکتے ہیں۔ دیوالی، چھٹھ، نئے برس یا کرسمس کے مواقع پر پٹاخے کے استعمال کی حد دو گھنٹے ہوسکتی ہے، جیسا کہ متعلقہ ریاستیں اس کو طے کرسکتے ہیں۔