مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے بنیادی ڈھانچے کے 20 بڑے منصوبوں کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس جائزہ اجلاس کی صدارت مسٹر پیوش گوئل نے کی۔ وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت، سوم پرکاش، فروغ تجارت و داخلی کاروبار کے سکریٹری، بہار، ہریانہ اور تمل ناڈو کے چیف سکریٹریوں، نیز مہاراشٹر(صنعت) کے انڈر چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ یہ اجلاس 29 جون کو طلب کیا گیا تھا۔
ریل، پٹرولیم اور قدرتی گیس، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز، ماحولیات وموسمیاتی تبدیلی جیسی اہم وزارتوں کے سینئر عہدیداروں نے بھی اجلاس میں حصہ لیا اور ان اہم منصوبوں کی پیشرفت اور ان کی بروقت تکمیل میں آنے والی رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔