بینکنگ، فنانس اور ٹیلی کام سیکٹرکی کمپنیوں میں خریداری سے بی ایس ای کا سینسیکس 353.84 پوائنٹز یعنی 0.90 فیصد بڑھ کر39،467.31 پوائنٹز پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 96 پوائنٹز یعنی 0.83 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 11،655.25 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔
روپے میں جاری مضبوطی سے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط رہا۔ اس سے سینسیکس اور نفٹی مسلسل چھٹے روز مضبوط ہوئے۔ درمیانی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے خریداری کی جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری جاری رہی۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 15،238.14 پوائنٹز پر پہنچ گیا جبکہ سمال کیپ 0.23 فیصد کمزور ہو کر 14،990.55 پر بند ہوا۔