اردو

urdu

ETV Bharat / business

الکحل سے بنے ہینڈ سینیٹائزر پر جی ایس ٹی کے تعلق سے وضاحت - gst rate on alcohol based hand sanitizers

مختلف سامانوں پر جی ایس ٹی کی شرح جی ایس ٹی کونسل کے ذریعے طے کی جاتی ہے، جہاں مرکزی حکومت اور تمام ریاستی حکومتیں ایک ساتھ غورو خوض کرتی ہیں اور فیصلہ لیتی ہیں۔

Clarification on issue of GST rate on alcohol based hand sanitizers
Clarification on issue of GST rate on alcohol based hand sanitizers

By

Published : Jul 16, 2020, 5:48 PM IST

نئی دہلی: میڈیا کے بعض حلقوں میں الکحل پر مبنی سینیٹائز پر جی ایس ٹی کی شرح کے معاملے پر رپورٹ آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہینڈ سینیٹائزر پر18 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لیا جارہا ہے۔

سینیٹائزرصابن، بیکٹیریا کش سیال مادوں اور ڈیٹول جیسے جراثیم کش پر جی ایس ٹی نظام کے تحت 18 فیصد کی معیاری جی ایس ٹی کی شرح لگتی ہے۔

مختلف سامانوں پر جی ایس ٹی کی شرح جی ایس ٹی کونسل کے ذریعے طے کی جاتی ہے، جہاں مرکزی حکومت اور تمام ریاستی حکومتیں ایک ساتھ غورو خوض کرتی ہیں اور فیصلہ لیتی ہیں۔

مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ ہینڈ سینیٹائزر تیار کرنے میں لگنے والے سامان میں کیمیکل پیکنگ، مٹیریل، اشیاء (اِن پُٹ خدمات ہیں) جن پر 18 فیصد کی جی ایس ٹی شرح عائد ہوتی ہے۔

سینیٹائزر اور اسی طرح کی سبھی اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح کو کم کرنے سے معقوس محصول ڈھانچے (انورٹیڈ ڈیوٹی اسٹرکچر) کو فروغ ملے گا اور اس سے گھریلو مینوفیکچرر کے ساتھ ساتھ درآمد کار بھی نقصان کی صورت میں آجائیں گے۔ کم جی ایس ٹی کی شرحوں سے درآمدات سستی ہوجاتی ہے۔ یہ خود کفیل بھارت کی قومی پالیسی کے خلاف ہے۔ اگر گھریلو مینوفیکچرر کو معقوس محصول ڈھانچے (انورٹیڈ ڈیوٹ اسٹرکچر) کے سبب نقصان ہوتا ہے تو صارفین کو بھی کم جی ایس ٹی کی شرح سے فائدہ نہیں ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details