بیجنگ: 15 فروری کو یوروپی یونین کے بیورو آف شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2020 میں کووڈ۔19 وبائی مرض کے باوجود یورپی یونین کے 27 ممالک اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ درج کیا گیا۔
چین یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت در بن گیا - یورپی یونین اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تجارت
چین پہلی بار امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔
![چین یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت در بن گیا China overtakes US, becomes European Union's biggest trading partner](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10648943-8-10648943-1613486569222.jpg)
چین پہلی بار امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یورپی یونین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔ سنہ 2020 میں یوروپی یونین نے چین سے 3 کھرب 83 ارب 50 کروڑ یورو مالیت کے بقدر سامان درآمد کیا، جو پچھلے برس کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہے۔ یوروپی یونین نے چین کو 2 کھرب 2 ارب 50 کروڑ یورو مالیت کے بقدر اشیاء برآمد کی جو 2.2 فیصد زیادہ ہے۔
دوسری طرف یورپی یونین اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تجارت میں کمی واقع ہوئی۔ سنہ 2020 میں یورپی یونین نے امریکہ سے 2 کھرب 2 ارب یورو سامان درآمد کیا جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 13.2 فیصد کم ہے۔ یوروپی یونین نے امریکہ کو 3 کھرب 53 ارب یورو مالیت کا سامان برآمد کیا جو 8.2 فیصد کم ہے۔