نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے اعلان کردہ معاشی اقدامات سے معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ امت شاہ نے آج وزیر خزانہ کے معاشی اقدامات کا اعلان کرنے کے بعد ٹویٹس کی ایک سیریز میں یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کورونا سے متاثر صحت، زراعت، ایم ایس ایم ای اور سیاحت کے شعبوں کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترغیبی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس سے روزگار میں اضافہ اور معیشت مضبوط ہوگی۔