اردو

urdu

ETV Bharat / business

RuPay Debit Card, BHIM UPI Transactions: ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکیم منظور

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم – یو پی آئی لین-دین RuPay Debit Card, BHIM UPI Transactions کو فروغ دینے کے لبے ایک ترغیبی اسکیم کو منظوری دی ہے۔

روپے ڈیبٹ کارڈ، بھیم۔ یو پی آئی ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے 1300 کروڑ روپے کی اسکیم منظور

By

Published : Dec 16, 2021, 1:42 AM IST

کابینہ کے فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس اسکیم کے لیے تخمینہ مالی اخراجات 1300 کروڑ روپے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت حکومت کی جانب سے تحویل میں لینے والے بینکوں روبے ڈیبٹ کارڈ اور کم مالیت کی بھیم۔ یو پی آئی ادائیگیوں RuPay Debit Card, BHIM UPI Transactions کے ذریعے کیے جانے والے لین دین کی قدر (پی 2 ایم) کا فیصد ادا کرکے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس اسکیم سے بینکوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کا ایک مضبوط ماحول بنانے اور روپے ڈیبٹ کارڈ اور بھیم۔ یو پی آئی ڈیجیٹل لین دین کو تمام خطوں اور آبادی کے تمام طبقات میں مقبول بنانے میں مدد ملے گی'۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت آج دنیا کی سب سے موثر ادائیگی کرنے والی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

حکومت نے یہ اسکیم ملک میں ڈیجیٹل لین دین کو مزید فروغ دینے کے لیے مالی برس 2021-22 میں حکومت کے بجٹ اعلانات کے نفاذ کے تحت تیار کی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details