اردو

urdu

ETV Bharat / business

Conversion of Vodafone Idea Debt into Equity: ووڈا آئیڈیا اے جی آر کو شیئر میں بدلنے کے لیے تیار - ووڈا فون میں حکومت کی حصہ داری 35.8 فیصد

ملک کی تیسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ووڈافون آئیڈیا کے بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ادائیگی کے سود کو Vodafone Idea Decision to Convert Debt into Equity ایکویٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ اقتصادی بحران سے دو چار کمپنی کے شیئرز میں آج شروعاتی کاروبار میں 19 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔

ووڈا آئیڈیا اے جی آر کو شیئر میں بدلنے کے لیے تیار

By

Published : Jan 11, 2022, 7:00 PM IST

منگل کے روز شروعاتی کاروبار میںووڈافون آئیڈیاکے شیئروں میں 19 فیصد کی گراوٹ آئی۔ در اصل کمپنی نےایڈجسٹڈ گراس ریونیو (AGR) اور سپیکٹرم واجبات کو ایکویٹی Vodafone Idea Decision to Convert Debt into Equity میں تبدیل کرنے کی منظوری دی ہے۔

شدید اقتصادی بحران سے دوچار ٹیلی کام کمپنی ووڈافون آئیڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرس نے اسپیکٹرم نیلامی کی قسط پر سود اور ایڈجسٹڈ گروس ریونیو (اے جی آر) کے بدلے حکومت کو شیئر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسے جاری کیے جانے پر کمپنی کے پروموٹر سمیت تمام شیئر ہولڈرز کی موجودہ شیئر ہولڈنگ کم ہو جائے گی۔ اسٹاک مارکیٹ کو آج یہ معلومات دیتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ اس کے تحت کمپنی میں حکومت کی حصہ داری 35.8 فیصد ہو جائے گی۔ کمپنی ووڈافون گروپ کے پروموٹرز کے پاس 28.5 فیصد اور آدتیہ برلا گروپ کے پاس 17.8 فیصد حصہ رہ جائے گا۔ کمپنی کے فیصلے کے بعد ہی منگل کے روز شروعات کاروبار میں ووڈافون آئیڈیا کے شیئرز میں 19 فیصدی گراوٹ درج کی گئی۔

کمپنی نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ سود کی خالص موجودہ قیمت کا تخمینہ تقریباً 16,000 کروڑ روپے ہے اور اس سلسلے میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن سے معلومات موصول ہونا باقی ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ 14 اگست 2021 تک اس کے شیئروں کی اوسط قیمت فیس ویلیو سے کم تھی اور یہ شیئر حکومت کو 10 روپے فی شیئر کے حساب سے جاری کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے حتمی تصدیق محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعہ کی جائے گی۔

گزشتہ برس اکتوبر میں جاری ٹیلی کام ریلیف پیکج میں ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے قانونی باقاعدہ ادائیگیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ اس کے تحت ووڈافون آئیڈیا نے اسپیکٹرم کی قسط کو چار برس تک موخر کرنے اور اے جی آر واجبات کو بھی چار برس تک موخر کرنے کا انتخاب کیا تھا۔ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن نے کمپنی کو اس ریلیف کی مدت کے دوران ادا کی جانے والی قسطوں پر سود کو شیئرز میں تبدیل کرنے کے لیے 90 دن کا وقت دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details