مرکز نے تعلیمی مقاصد کے لیے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کی ٹیکہ کاری کی خاطر معیاری عملی ضابطے، ایس او پیز جاری کیے ہیں۔ مرکز نے روزگار مواقع کے لیے یا ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے لیے بھارتی دستے میں شامل افراد کے بیرون ملک کا سفر کرنے والوں کے لیے بھی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
صحت کی وزارت نے کہا ہے کہ ایسے مسافروں کے پاسپورٹ کو کوون سرٹیفکیٹ سے مربوط کیا جائے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ میں ویکسین کی قسم 'کووی شیلڈ' لکھنا ہی کافی ہوگا اور مزید تفصیلات کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت نے اس سلسلے میں ایس او پیز جاری کیے ہیں جن کے بارے میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔