بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے فلپ کارٹ انویسمنٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایف آئی پی ایل) کے ذریعے آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹیڈ (اے بی ایف آر ایل) میں قلیل حصے داری کی حصولیابی کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
ایف آئی پی ایل ایک نوتشکیل شدہ کمپنی ہے اور کلی طور پر فلپ کارٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایف پی ایل) کے زیر ملکیت ذیلی ادارہ ہے۔ ایف پی ایل کا تعلق وال مارٹ گروپ سے ہے، جو وال مارٹ ان کارپوریشن (وال مارٹ) اور اس کی ذیلی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ وال مارٹ گروپ بھارت میں متعدد کاروباری سرگرمیوں، مثلا مصنوعات کی تھوک تجارت، ای کامرس مارکیٹ پلیس خدمات کی فراہمی اور ڈیجیٹل ادائیگی خدمات وغیرہ میں مصروف عمل ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت۔ ازبکستان کے درمیان شمسی توانائی کے شعبہ میں سمجھوتہ