اردو

urdu

ETV Bharat / business

CBI Arrests former NSE MD Chitra Ramkrishna: سی بی آئی نے این ایس ای کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا کو گرفتار کیا

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) فراڈ کیس میں ایک مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اتوار کی رات سابق ایم ڈی اور سی ای او چترا رام کرشنا کو گرفتار کرلیا۔ CBI Arrests former NSE MD Chitra Ramkrishna

CBI Arrests former NSE MD Chitra Ramkrishna: سی بی آئی نے این ایس ای کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا کو گرفتار کیا

By

Published : Mar 7, 2022, 10:14 AM IST

چترا کو اس کی دہلی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا CBI Arrests former NSE MD Chitra Ramkrishna۔ سی بی آئی آج چتر کو راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کریں گی۔ سی بی آئی مزید تفتیش کے لیے سے حراست کا مطالبہ کرسکتی ہے۔

اس سے قبل گروپ کے سابق آپریٹنگ آفیسر آنند سبرامنیم کو 24 فروری کی رات کئی دور کی تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں انہیں 6 مارچ تک سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔

سی بی آئی سبرامنیم سے پوچھ گچھ کے ساتھ جمع کیے گئے ثبوتوں کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایجنسی مئی 2018 سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، لیکن انہیں ہمالیائی 'یوگی' کی شناخت کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے جس کے ساتھ مبینہ طور پر چترا نے خفیہ معلومات شیئر کی تھی۔

SEBI نے حال ہی میں اس پر 3 کروڑ روپے کا جرمانہ اس وقت لگایا جب مارکیٹس ریگولیٹر نے پایا کہ اس نے مبینہ طور پر NSE کے بارے میں اہم معلومات 'یوگی' کے ساتھ 2014 اور 2016 کے درمیان شیئر کی تھیں۔

بتادیں کہ یکم اپریل سنہ 2013 کو، چترا رام کرشنا این ایس ای کی سی ای او اور ایم ڈی کا عہدہ سنبھالی تھی۔ انہوں نے اسی برس سبرامنیم کو اپنے مشیر کے طور پر لے آئیں تھی۔ سبرامنیم کو NSE کا چیف اسٹریٹجک ایڈوائزر بنایا گیا تھا۔ وہ سنہ 2013 اور 2015 کے درمیان اس عہدے پر فائز رہے۔

سبرامنیم نے اکتوبر 2016 میں NSE چھوڑ دیا اور چترا نے دسمبر 2016 میں NSE چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details