اردو

urdu

ETV Bharat / business

'تاجروں کی تنظیموں نے رضاکارانہ طور پر بازار بند رکھنے کا فیصلہ کیا' - اروباری سرگرمیاں بند رکھیں گیں

کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ 'دہلی میں کیٹ اور دیگر تاجر تنظیموں کی مارکٹ شٹ ڈاؤن اپیل رضاکارانہ ہے اور اگر کوئی بازار کھولنا چاہتا ہے تو کسی پر کوئی پابندی نہیں'۔

CAIT for further extension of lockdown in Delhi
CAIT for further extension of lockdown in Delhi

By

Published : Apr 24, 2021, 4:49 PM IST

دہلی: 100 سے زائد معروف کاروباری تنظیموں نے دہلی میں کورونا کی وجہ سے بگڑتی صورتحال اور طبی سہولیات کی بدحالی کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کو بڑھایا جانا بے حد ضروری ہے۔

کاروباری تنظیموں کی جمعہ کی شام ہوئی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ اگر دہلی حکومت لاک ڈاؤن کو آگے بڑھاتی ہے تو یہ حکومت کا ایک اچھا قدم ہوگا لیکن اگر حکومت کسی وجہ سے لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں کرتی ہے تو دہلی کی کاروباری تنظیمیں بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے رضاکارانہ طور پر 26 اپریل سے 02 مئی تک کاروباری سرگرمیاں بند رکھیں گی۔

کیٹ کے مطابق دہلی میں تیزی سے بڑھتی کورونا کی رفتار کو روکا جاسکے اس لیے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے تاکہ حکومت کو طبی سہولیات درست کرنے کا موقع مل سکے۔

جمعہ کی شام تاجروں کی تنظیموں کا ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں 100 سے زائد سرکردہ تاجر تنظیموں کے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیل وال نے کہا "موجودہ صورتحال میں دہلی مارکیٹ کا افتتاح ایک خود کش اقدام ہوگا اور حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع نہ کرنے کی صورت میں دہلی کی تجارتی تنظیمیں رضاکارانہ طور پر اپنے بازاروں کو 26 اپریل سے 2 مئی تک بند رکھیں گے۔ اس فیصلے کا تمام تاجروں نے خیرمقدم کیا ہے۔"

انہوں نے کہا "دہلی میں کیٹ اور دیگر تاجر تنظیموں کی مارکٹ شٹ ڈاؤن اپیل رضاکارانہ ہے اور اگر کوئی بازار کھولنا چاہتا ہے تو کسی پر کوئی پابندی نہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details