نئی دہلی: ٹریڈ یونین (کیٹ) نے صارفین کے امور کی وزارت کی جانب سے ای کامرس کمپنی ایمیزون پر عائد جرمانے کو ناکافی قرار دیا ہے۔ وزارت نے ایمیزون پر مصنوعات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
کیٹ نے کہا ہے کہ جرمانے کی وصولی کی سب سے بڑی وجہ مجرموں کو اپنی غلطی کا احساس دلانا ہے، تاکہ وہ دوبارہ ایسا جرم نہ کرے۔
کٹ کا کہنا تھا کہ ان کمپنیوں کے خلاف ایسی سخت کارروائی ہونی چاہیے، جو مثال بنے، لہذا ہم ای کامرس پلیٹ فارم پر سات دن کے لیے پابندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کیٹ کے قومی صدر بی سی بھارتیہ اور جنرل سکریٹری پروین کھنڈوال نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے معمولی جرمانہ عائد کرنا عدالتی اور انتظامیہ کی تضحیک ہے۔ کیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ جرمانہ یا سزا معیشت کو ہونے والے نقصان کے مطابق ہونی چاہیے۔
بھارتیہ اور کھنڈوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے چلائی گئی 'ووکل فار لوکل' اور آتم نربھر بھارت مہم کو تقویت دینے کے لیے یہ ضروری ہے کہ مصنوعات کو ملک کی اصل کی تفصیلات دی جائیں، لیکن ای کامرس کمپنیاں مستقل ضابطے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر آمادہ ہے۔