اردو

urdu

ETV Bharat / business

مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے دو لاکھ کروڑ روپے کا مراعاتی پیکیج

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے دس شعبوں کو اس مراعاتی پیکیج کا فائدہ ملے گا۔ ان میں ٹیلی مواصلات، موبائل فون انڈسٹری، اسپیشلٹی اسٹیل، دوا سازی، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گاڑیوں کی صنعت، قابل تجدید توانائی کی انڈسٹری اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری شامل ہیں۔

Cabinet okays Rs 2 lakh crore PLI scheme for 10 key sectors to boost manufacturing
Cabinet okays Rs 2 lakh crore PLI scheme for 10 key sectors to boost manufacturing

By

Published : Nov 11, 2020, 10:54 PM IST

نئی دہلی: حکومت نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو پیداوار، روزگار اور برآمدات میں اضافہ کے لیے دو لاکھ کروڑ روپے کا پروڈکشن پر مبنی مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز یہاں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں اس سلسلے میں تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو دو لاکھ کروڑ روپے کی مراعات دینے کے فیصلے سے ملک میں روزگار بڑھے گا، پیداوار میں اضافہ ہوگا اور برآمدات میں بڑھوتری ہوگی۔

مزید پڑھیں:'انکم ٹیکس دہندگان میں دہشت کے بجائے اعتماد پیدا ہوا ہے'

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے دس شعبوں کو اس مراعاتی پیکیج کا فائدہ ملے گا۔ ان میں ٹیلی مواصلات، موبائل فون انڈسٹری، اسپیشلٹی اسٹیل، دوا سازی، ٹیکسٹائل انڈسٹری، گاڑیوں کی صنعت، قابل تجدید توانائی کی انڈسٹری اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری شامل ہیں۔

مرکزی وزراء نے کہا کہ مراعاتی پیکیج کی رقم اگلے پانچ سالوں میں خرچ کی جائے گی اور اس سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو عالمی سطح پر مسابقتی اور مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details