وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چینی برآمدات کو بڑھا کر 60 لاکھ ٹن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت چینی کی برآمدات کے لیے 3500 کروڑ روپے کی سبسڈی کو منظوری دے دی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس فیصلے سے چینی میل مالکان اور کسان دنوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے بدھ کے روز اقصادی امور سے متعلق کابینہ کے اجلاس کے بعد معلومات دیتے ہوئے کہا کہ' سی سی آئی اے نے 60 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے 3،500 کروڑ روپے کی سبسڈی کو منظوری دے دی ہے۔ سبسڈی کی رقم کاشتکاروں کو براہ راست دی جائے گی۔
جاوڈیکر نے کہا کہ چینی کی صنعت کے ساتھ ہی گننے کے کاشتکار بھی مشکلات میں ہیں۔ ملک میں چینی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہے۔ اس بار چینی کی پیداوار 310 لاکھ ٹن رہے گی جبکہ گھریلو طلب 260 لاکھ ٹن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پانچ کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:
حکومت نے چینی میلوں کو 2019-20 مالی برس (اکتوبر تا ستمبر) کے دوران 10،448 روپے فی ٹن برآمد پر سبسڈی دی تھی۔ جس کے لیے سرکاری خزانے سے 6،268 کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے۔